مسیح کا کنواری سے پیدا ہونا کیا معنی رکھتا ہے ؟

                   مسیح کا کنواری سے پیدا ہونا کیا معنی رکھتا ہے ؟

یسعیاہ کی کتاب میں میں بائبل بتاتی ہے کہ خُدا ہمیں ایک نشان بخشے گا: ’’ دیکھو ایک کُنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا پَیدا ہو گا‘‘ (یسعیاہ ۷: ۱۴)۔یہ لفظ جسے ہم ’’کنواری‘‘ ترجمہ کرتے ہیں عبرانی میں ’’َالماہ‘‘ ہے جِس کے معنی ’’کنواری یا نوجوان عورت‘‘ ہے۔ اِس لفظ کا ترجمہ ’’کنواری‘‘ اِس لیے کیا گیا ہے کیونکہ نوجوان عورت کا بچے کو جنم دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اِس لیے وہ کوئی نشان نہ ہوتا۔ لیکن نئے عہد نامہ میں یونانی لفظ ’الماہ‘ کا ترجمہ ’پیرنِتھوس‘ ہے جس کے واضح معنی ’کنواری‘ بنتے ہیں ۔ سوِاے کنواری کے اِس کے اور کوئی معنی نہیں نکلتے۔ بائبل بتاتی ہے کہ ایک نوجوان کنواری تھی جس کا نام مریم تھا۔ اور خُدوند کے فرشتہ نے مریم سے کہا ’’ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہوگا اور… خُدا تعالیٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے

گی‘‘ (لوقا ۱: ۳۵)۔ اور اُس نے مزید کہا کہ وہ حاملہ ہو گی اور ایک بچہ جنیگی، وہ مسیحا کو جنم دے گی۔ اِس انداز سے خُدا انسانیت میں داخل ہوُا تا کہ دوسرا آدم دنیا میں آے۔ خُدا خود بیٹے میں مجسم ہوُا ــ روُالقدُس سے حاملہ ہونا کنوارپن سے اس  کا آغاز ہوا ــ روح القدس نےانسانوں کے فطرتی افزائش ِنسل کے طریقہ میں مداخلت کی۔ اِسی لیے یسوُع خدا کا بیٹا پکارا جاتا ہے۔ وہ یوسف کا بیٹا نہیں تھا، وہ کسی رومی سپاہی کا بیٹا نہیں تھا۔ وہ کسی انسانی باپ کا بیٹا نہیں تھا۔ وہ روُح القدُس سے پیٹ میں پڑا تھا ۔ خُدا ایک نئی تخلیق سامنے لے آیا، دوُسرا آدمی، آدم کی مردانہ نسل کے اصلی گناہ کے بغیر ، یسوُع کو مریم کے خاندان کی نسل سے منسلک کرتے ہوُے ، داؤد اور ابرہام کی اولاد میں شامل کیا جِس وہ بہت سے وعدے پوُرے ہوُے جو خدا نے اُن سے کئے تھے۔ اِس کے علاوہ، وہ اُس کی ماں مریم ہی تھی جِس سے خُداوند نے انسانی فطِرت حاصل کی تھی۔ چنانچہ یسوُع مسیح منُفرد تھا، روُح القدُس سے پیٹ میں پڑا ، لیکن ’’داؤد کے گھرانہ میں پیدا ہوُا ‘’( لوقا ۴:۲۔)

کیا یہ جواب آپ کے لیے مددگار ثابت ہوُا؟ ہاں / نہیں