روح کا پھل
روح کے ۹ پھل ہیں۔ یہ ہمارے اندرسے نہیں بلکہ براہٗ راست خدا کے پاک روح سے جاری ہوتے ہیں ۔ یہ وہ نعمتیں ہیں جو ہمیں آسمانی باپ سے ملتی ہیں۔وہ ہمیں توفیق عنایت کرتا ہے کہ ا س کی خوبیوں کو اپنےا ندر رکھیں اورآسمانی مقاموں میں رسائی حاصل کریں۔ہمارے باپ کی نعمتیں نہ صرف ہمیں اندر باہر سے تبدیل کرتی ہیں بلکہ ہمارے اِرد گرد رہنےوالے لوگوں کی زندگیوں کو بھی بدل دیتی ہیں۔ ان پھلوں کے وسیلہ سے ہم خدا کا نور دوسروں پر چمکاتے ہیں تاکہ وہ ہمارے وسیلہ سےاُس کو جا ن سکیں۔
ہم اِن خوبیوں کو خود سے پیدا نہیں کر سکتے۔یہ روح القدس سے جنم لیتی ہیں جو ہمارے اندر رہتاہے۔ جس قسم کا بیج بویا جاتا ہے اُسی قسم کا پھل پیدا ہوتا ہے۔خدا کا روح اس وقت ہم میں بستا ہے جب ہم یسوع کو اپنے دلوں اور زندگیوں میں دعوت دیتے ہیں۔اور پھر خدا کی خوبیاں ہم میں سے ظاہر ہوتی ہیں۔اوربعض اوقات ہمیں کچھ بھی نہیں کرنا پڑتا۔ جتنا زیادہ ہم اس کے ساتھ وقت گزاریں گے اور اس کے کلام کو پڑھیں گے اتنا ہی ہم تبدیل ہوتے جائیں گے۔
اگر ہمیں محسوس ہو کہ خدا کی ان خوبیوں میں سے ایک بھی خوبی ہم میں موجود نہیں ہے تو ہم ہمیشہ خدا سے مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔وہ خوش ہوتا ہے جب ُاس کے فرزند اُس کی خوبیوں کو اپنے اندر رکھنا چاہتے ہیں۔ آج ہی خدا سے مانگیں اور وہ آپ کو دے گا!
کلام کے حوالہ جات
گلتیوں ۵: ۲۲۔۲۳
کیونکہ روح کا پھل محبت، خوشی، اطمینان، تحمل، مہربانی، نیکی،اِیمانداری(وفاداری)،حلم ،پرہیز گاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شریعت مخالف نہیں۔
خدا کے پھلوں کی بڑھوتی کے لئے دُعا
پیارے خداوند،
تیرے قیمتی روح کے پھل کے لئے تیرا شکر ہو۔ہر روز میری مدد کر تاکہ میں تیری خوبیوں کو ظاہر کروں۔میں تیری مانند بننا اور کام کرناچاہتا/چاہتی ہوں ۔اَے باپ مجھے اپنی محبت سے لبریز کردے۔میرے اندر بیان سے باہر خوشی ڈال دے۔میری مدد کر تاکہ میں لوگوں پر تیری مہربانی اور نیکی کو ظاہر کروں۔اے یسوع جیسا تو وفادار ہے میری بھی مدد فرما کہ میں بھی الہی ٰ وفا میں چل سکوں۔ اَے خداوند مجھے حلیمی اور پرہیز گاری سے بھر دے۔یسوع کے قادر نام میں آمین۔