ذ ہنی دباوٗ (ڈپریشن)سے رہائی

ذ ہنی دباوٗ (ڈپریشن)سے رہائی

دُعا
اَےخُداوند یسوع،میں اپنا سب کچھ تیرے حوالے کرتا/کرتی ہوں۔ میرے خیالات،میرا دل اور میری جان سب تیرے ہیں۔ اَے یسوع مجھے اپنی پاک حضوری سے معمورکردے۔
اَ ے خُداوند میرے اندر سے تاریکی کے ان تمام کاموں کو مٹا دے جو تیری طرف سے نہیں ہیں۔میں اپنے بدی کے سب خیالات(جذبات) کو تیری صلیب کے نیچے ڈال دیتا /دیتی ہوں۔مجھے رہا کر(یہاں ان تمام تاریکی کے کاموں کو تحریر کریں جو آپ اپنے اندر محسو س کرتے ہیں)۔
میں اعلان کرتا/کرتی ہوں کہ میری مافوق الفطرت خوشی کا منبع تو ہے۔اَے یسوع، صرف تو ہی میری زندگی کے ہر تاریک حصہ کو روشن کر سکتاہے۔تو ماضی کے تمام زخموں کو مٹا سکتا ہے اور مجھے خوشی بخش سکتاہے۔ اَے یسوع میں تیری حضوری میں شادمان ہوں!
اَے خداوند ہر رو ز مجھے شادمانی عنایت کر۔تیرا نور مجھ پر چمکے اور میرے وسیلہ سے اِرد گرد لوگوں تک بھی پہنچے۔میں یسوع کے لہو کو اپنے دل، دماغ اور جان میں مانگ لیتا /لیتی ہوں تاکہ پھر کبھی مایوسی کا شکار نہ ہوں۔یسوع کے نام میں آمین۔
اِقرار واَعلان
خداوند میری قوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دل نے اُس پر توّکل کیا ہےا ور مجھے مدد ملی ہے ۔اِسی لئے میرا دل نہایت شادمان ہے اور میں گیت گاکر اس کی ستائش کروں گا۔ زبور ۲۸: ۷

تومجھے زندگی کی راہ دکھا ئے گا۔
    تیرے حضور میں کامِل شادمانی ہے۔
  تیرے داہنے ہاتھ میں دائمی خوشی ہے۔ زبور ۱۶ : ۱۱

تو بھی میں خداوند سے خوش رہوں گا
اور اپنے نجات بخش خدا سے خوش وقت ہوں گا۔ حبقوق ۳ : ۱۸
کیونکہ اے خدا وند !تو نے مجھے اپنے کام سے خوش کیا۔
میں تیری صنعت کاری سے سبب سے شادیانہ بجاوٗں گا۔ زبور ۹۲ : ۴

اس لئے کہ خداوند تیرا خداتیرے سارے مال میں او رسب کاموں میں جن کو ہاتھ لگائے تجھ کو برکت بخشے گا۔سو تو پوری پوری خوشی کرنا۔ استثنا ۱۶ : ۱۵

حوالہ جات
صبح کو اپنی شفقت سے ہم کو آسودہ کر ۔تاکہ ہم عمر بھر خوش و خرم رہیں۔ زبور ۹۰ : ۱۴

اے میرے بھائیوں جب تم طرح طرح کی آزمائشیوں میں پڑو ۔ تو اس کو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے ایمان کی آزمائش صبر پیدا کرتی ہے۔ یعقوب ۱ : ۲۔۳

اور جن کو خداوند نے مخلصی بخشی لوٹیں گے اور صیون میں گاتے ہوئے آئیں گے اور ابدی سرور ان کے سروں پر ہوگا وہ خوشی اور شادمانی حاصل کریں گے اور غم و اندو کافور ہو جائیں گے۔ یسعیاہ ۳۵ : ۱۰

کیونکہ اس کا قہر دم بھر کا ہے اور اس کا کرم عمربھر کا۔رات کو شاید رونا پڑے پر صبح کو خوشی کو نوبت آئے گی۔ زبور ۳۰ : ۵

اَے سب اُمتو ! تالیا ں بجاوٗ۔خدا کے لئے خوشی کی آواز سے للکارو۔ زبور ۴۷ : ۱

پس خدا جو امید کاچشمہ ہے تمہیں ایمان رکھنے کے باعث ساری خوشی اور اطمینان سے معمور کرے تاکہ روح القدس کی قدرت سے تمہاری امید زیادہ ہوتی جائے۔
رومیوں ۱۵: ۱۳

خداوند میں ہر وقت خوش رہو، پھر کہتا ہوں کہ خوش رہو۔ فلپیوں ۴ : ۴

خداوند کی حمد کرو۔ مبارک ہے وہ آدمی جو خداوند سے ڈرتا ہے اور اس کے حکموں میں خوب مسرور رہتا ہے۔ زبور ۱۱۲: ۱

اس سے تم بے دیکھے محبت رکھتے ہواور اگرچہ اس وقت اس کو نہیں دیکھتے تو بھی اس پر ایمان لا کر ایسی خوشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلا ل سےبھری ہے اور اپنے ایمان کا مقصد یعنی روحو ں کی نجات حاصل کرتے ہو۔ ۱ پطرس ۱ : ۸۔۹

اور اِیمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع کو تکتے رہیں جس نے اُس خوشی کے لئے جو ا ُس کے سامنے تھی شرمندگی کی پرواہ نہ کر کے صلیب کا دُکھ سہا او رخدا کے تخت کی دہنی طرف جا بیٹھا۔ عبرانیوں ۱۲ : ۲