قیامت المسیح(مُردوں میں سے زندہ ہونا) کے بارے میں تعلیم۔

قیامت المسیح(مُردوں میں سے زندہ ہونا) کے بارے میں تعلیم۔

قیامت المسیح کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ سب سے پہلے مُردوں کا جی اُٹھنا خود خُدا کی قدرت کی گواہی ہے۔ مُردوں

کی قیامت پر ایمان رکھنا خُدا پر ایمان رکھنا ہے۔ اگر خُدا ہے، اور اگر اُس نے کائنات کو تخلیق کیا ہے اور اُس پر قدرت

رکھتا ہے، تو اُس کے پاس مُردوں کو زندہ کرنے کی بھی قدرت ہے۔ اگر اُس کے پاس ایسی قدرت نہیں ہے، تو وہ ہماری

پرستش اور ایمان کے لائق نہیں ہے۔ جس نے زندگی تخلیق کی ہے صرف وہی موت کے بعد دوبارہ زندہ کر سکتا ہے، صرف

وہی بھیانک پن کو تبدیل کر سکتا ہےجو خُود موت ہو، اور صرف وہی ڈنک کو مٹا سکتا ہے اور قبر پر فتح پا سکتا ہے ( ۱۔

کرنتھیوں ۵۴:۱۵ ۔ ۵۵ )۔ مسیح یسوع کے قبر سے جی اُٹھنے میں ، خُدا ہمیں زندگی اور موت پر مطلق حاکمیت کی یاد دِلاتا

ہے۔

قیامت المسیح اِس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ اُس بات کی تصدیق کرتی ہے جس کا دعویٰ یسوع یعنی خُدا کے بیٹے مسیح

نے کیا تھا۔ یسوع مسیح کے مطابق اُس کی قیامت ایک "آسمانی نشان” تھا جس سے اُس کی خدمت کی تصدیق ہوتی

تھی (متی ۱:۱۶ ۔ ۴)، اور اُسکی قیامت اِس بات کا بھی ثبوت تھی کہ وہ یروشلیم کی ہیکل پر بھی اختیار رکھتا ہے

(یوحنا ۱۸:۲ ۔ ۲۲ )۔ یسوع مسیح کی قیامت کی تصدیق سینکڑوں عینی شاہدین سے ہوتی ہے ( ۱۔کرنتھیوں ۳:۱۵ ۔ ۸)۔ یسوع کی

قیامت ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کرتی ہے کہ وہ دُنیا کا نجات دہندہ ہے۔

قیامت المسیح اِس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ اُس کے بے گناہ کردار اوراُس کی الٰہی فطرت کو ثابت کرتی ہے۔ بائبل بیان

کرتی ہےکہ خُدا "قدوس” اپنے مُقدّس کو سڑنے نہیں دیگا (زبور ۱۰:۱۶ )، اور یسوع کو باوجود اُس کے مرنے کے سڑنے کی

نوبت نہ آئی (دیکھیں ۳۲:۱۳ ۔ ۳۷ )۔ یہ یسوع المسیح کی قیامت ہی تھی کہ پولُس نے یہ منادی کی، "پس اے بھائیو! تمہیں

معلوم ہو کہ اُس کی وسیلہ سے تم کو گناہوں کی معافی کی خبر دی جاتی ہے۔ اور موسیٰ کی شریعت کے باعث جن باتوں

سے تم بَری نہیں ہو سکتے تھے اُن سب سے ہر ایک ایمان لانے والا اُس کے باعث بَری ہوتا ہے” (اعمال ۳۸:۱۳ ۔ ۳۹ )۔

قیامت المسیح نہ صرف اُس کی الُوہیت کی عظیم توثیق ہے، بلکہ یہ عہد عتیق کی بھی توثیق کرتی ہے جس نے یسوع کے

دکھوں اور قیامت کے بارے میں پیشن گوئیاں کیں (دیکھیں ۲:۱۷ ۔ ۳)۔ یسوع السمیح کی قیامت خود اُس کے اپنے دعوؤں کو

۳۴:۱۰ )۔ اگر یسوع مسیح زندہ نہیں ہوا، تو ہمارے ؛۳۱:۹؛ صادق ثابت کرتی ہے کہ وہ تیسرے دن جی اُٹھے گا (مرقس ۳۱:۸

پاس بھی زندہ ہونے کی اُمید نہیں ہے، حقیقت میں، قیامت المسیح کے بغیر، ہمارے پاس کوئی نجات دہندہ نہیں ہے ، ہمارے

پاس کوئی نجات نہیں ہے ، اور ابدی زندگی کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ جیسا کہ پولُس بیان کرتا ہے، ہمارا ایمان لانا "بے

فائدہ” ہے، انجیل کی گواہی مکمل طور پر مفلوج ہے، اور ہم اب تک اپنے گناہوں میں گرفتار ہیں، کیونکہ ہمارے گناہ اب تک

معاف نہیں ہوئے ( ۱۔کرنتھیوں ۱۴:۱۵ ۔ ۱۹ )۔

یسوع نے کہا، "قیامت اور زندگی میں ہوں”، اِس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کا منبع وہی ہے۔ یسوع مسیح کے بغیر

قیامت اور ابدی زندگی ممکن نہیں ہے۔ یسوع زندگی دینےسے کہیں بڑھ کر ہے، وہ خود زندگی ہے، اِس لئے موت کو اُس پر

کوئی اختیار نہیں ہے۔ یسوع اُن کو بھی زندگی بخشتا ہے جو اُس پر ایمان لاتے ہیں، تاکہ ہم موت پر اُسکی فتح کو بانٹ

سکیں ( ۱۔یوحنا ۱۱:۵ ۔ ۱۲ )۔ ہم جو یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں ذاتی طور پر بھی جسم کی قیامت کا تجربہ حاصل

کریں گے، کیونکہ ہمارے پاس وہ زندگی ہے جو یسوع دیتا ہے، ہم موت پر غالب آئے ہیں۔ موت کے لئے ہم پر فتح پانا ناممکن

ہے ( ۱۔کرنتھیوں ۵۳:۱۵ ۔ ۵۷ )۔

یسوع "سوئے ہوؤں میں سے پہلا پھل ٹھہرا” ( ۱۔کرنتھیوں ۲۰:۱۵ )۔ دوسرے الفاظ میں، اُس نے موت کے بعد زندگی کے راستے

کے لئے رہمنائی کر دی ہے۔ یسوع مسیح کی قیامت انسانوں کی قیامت کی گواہی کے طور پر بھی اہم ہے، جو کہ مسیحی

ایمان کا بنیادی اصول ہے۔ دوسرے مذاہب کے برعکس، مسیحیوں کا ایک بانی ہے جو موت اور عہود کو اپنے ماننے والوں

میں بھی منتقل کرتا ہے تاکہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔ دوسرے ہر مذہب کو نبیوں یا انسانوں کی طرف سے قائم کیا گیا ہے

جن کا خاتمہ قبر پر ہو گیا۔ مسیحی ہونے کے ناطے ہم جانتے ہیں کہ خُدا انسان بنا، ہمارے گناہوں کی خاطر مُوا، اور

تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ قبر اُس کو اپنے اندر جکڑ نہ سکی۔ وہ زندہ ہے، اور آج آسمان پر باپ کی داہنی

طرف بیٹھا ہے (عبرانیوں ۱۲:۱۰ )۔

خُدا کا کلام یسوع مسیح کی آمد اور اُس کی کلیسیا کے اُٹھائے جانے (ریپچر) پر ایمانداروں کی قیامت کی ضمانت دیتا

ہے۔ ایسی یقین دہانی کا نتیجہ فتح کا ایک عظیم گیت ہوتا ہے جیسا کہ پولُس ۱۔کرنتھیوں ۵۵:۱۵ میں لکھتا ہے، "اے موت

تیری فتح کہاں رہی؟ اے موت تیرا ڈنک کہاں رہا؟” (ہوسیع ۱۴:۱۳ بھی دیکھیں)۔

یسوع مسیح کی قیامت کی اہمیت خُداوند کے لئے ہماری خدمت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ پولُس رسول قیامت پر اپنے بیان

کا اختتام اِن الفا ظ میں کرتا ہے: "پس اے میرے عزیز بھائیو! ثابت قدم اور قائم رہو اور خُداوند کےکام میں ہمیشہ افزائش

کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تمہاری محنت خُداوند میں بے فائدہ نہیں ہے” ( ۱۔کرنتھیوں ۵۸:۱۵ )۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں

کہ ہم نئی زندگی کے لئے زندہ کئے جائیں گے، اِس لئے ہم مسیح کی خاطر ایذہ رسانیوں اور خطرات کو برداشت کر سکتے

ہیں، جیسے ہمارے خُداوند نے برداشت کیں۔ یسوع مسیح کی قیامت کی وجہ سے، تاریخ میں ہزاروں مسیحی شُہدا نے

ہمیشہ کی زندگی اور قیامت کے عہد کی خاطر اپنی زندگیاں قُربان کیں۔

قیامت ہر ایماندار کے لئے شاندار فتح اور خوشی کا شادیانہ ہے۔یسوع مسیح بائبل کے مطابق مر گیا، دفن ہوا، اور تیسرے

دن جی اُٹھا ( ۱۔کرنتھیوں ۳:۱۵ ۔ ۴)۔ اور وہ دوبارا آ رہا ہے! جو مسیح میں مرے وہ جی اُٹھیں گے، اور جو اُس کی آمد پر

زندہ ہوں گے وہ بدل جائیں گے اور نئے جلالی بدن حاصل کریں گے ( ۱۔تھِسلُنیکیوں ۱۳:۴ ۔ ۱۸ )۔ قیامت المسیح اہم کیوں ہے؟

یہ ثابت کرتی ہے کہ یسوع کون ہے۔ یہ ثابت کرتی ہے کہ خُدا نے ہماری جگہ یسوع کی قربانی کو قبول کیا ہے۔ یہ ظاہر

کرتی ہے کہ خُدا مُردوں کو زندہ کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ یہ ضمانت دیتی ہے کہ جتنے مسیح پر ایمان لاتے ہیں اُن کے

جسم مُردہ نہیں رہیں گے بلکہ ابدی زندگی کے لئے زندہ کئے جائیں گے۔